NPG Media

گالیاں دیتے بھوتوں کی ریکارڈنگ ؟ بھوت پکڑنے والے برطانوی جوڑے نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

لندن(این پی جی میڈیا) بھوت پکڑنے والے معروف برطانوی جوڑے نے برطانیہ کے آسیب زدہ ہوٹل میں جڑواں بھوتوں کی تصویر بنانے اور دیگر بھوتوں کی آڈیو ریکارڈ کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

تصیلات کے مطابق لی اور لنزی سٹیئر نامی اس جوڑے نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے برطانوی شہر لیورپول کے ’ایڈلفی ہوٹل‘ میں بھوتوں کی آڈیو ریکارڈنگ کی ہے، اس ریکارڈنگ میں یہ بھوت اس جوڑے کو گالیاں دے رہے ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ لی اور لنزی سٹیئر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دو جڑواں بچوں کے بھوتوں کی تصویر بھی بنائی ہے۔ ان بچوں کی شکلیں 1980ءکی معروف ہارر فلم ’دی شائننگ‘ کے جڑواں بچوں سے مشابہہ ہیں۔ لی اور لنزی سٹیئر نے یہ تصویر اور آڈیو ریکارڈنگ جاری بھی کر دی ہے، ریکارڈنگ میں واضح طور پر گالیاں سنی جا سکتی ہیں تاہم تصویر میں دو چھوٹے چھوٹے ہیولہ نما بھوت دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس ہوٹل میں قیام کے حوالے سے لی اور لنزی کا کہنا تھا کہ ”ہم جب کمرے میں گئے تو دروازہ بند کیا تھا مگر تین بار دروازہ خود بخود مکمل کھل گیا۔ “واضح رہے کہ ایڈلفی ہوٹل ایک تھری سٹار ہوٹل ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ برطانیہ کا سب سے زیادہ آسیب زدہ ہوٹل ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal