NPG Media

واٹس ایپ نے وائس میسج کے نئے فیچر میں تبدیلی کردی

واٹس ایپ نے وائس نوٹ کی رفتار میں تبدیلی کے حوالے سے حالیہ انٹرفیس یوزر فیچر کے ویو فارم میں تبدیلی کردی۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر بیٹا صارفین کے لیے دستیاب تھا تاہم صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد واٹس ایپ انتظامیہ نے عارضی طور پر نئے فیچر کو غیر فعال کردیاہے۔

ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق صارفین کی جانب سے انٹرفیس فیچر کو بہتر قرار دیا گیا تھا لیکن صارفین کا کہنا تھا کہ وائس میسجز میں سیک بار کے استعمال کے دوران نیوی گیشن ممکن نہیں۔

علاوہ ازیں صارفین کی جانب سے ڈارک موڈ میں وائس فارم کے کلر کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

بیٹا صارفین کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد واٹس ایپ نے عارضی طور پر نئے فیچر کو غیر فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ ضروری اصلاحات کے بعد جلد ہی اس فیچر کو ایک بار پھر متعارف کروائے گا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal