NPG Media

روبوٹس باہم مل کر ’بچے‘ پیدا کرنے کیلئے بھی تیار، سائنسدانوں کے خدشات سچ ثابت ہونے لگے

لندن(این پی جی میڈیا) مصنوعی ذہانت کی روبوٹک ٹیکنالوجی کے ناقد ماہرین پہلے ہی اس کے متعلق وارننگ دیتے آ رہے تھے اور کہتے آ رہے تھے کہ یہ ٹیکنالوجی انسانیت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ اب برطانیہ اور نیدرلینڈ کے سائنسدانوں نے اس ٹیکنالوجی میں ایسا خوفناک اضافہ کر دیا ہے کہ ان ماہرین کے خدشات سچ ہوتے نظر آنے لگے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانیہ اور نیدرلینڈ کے سائنسدانوں نے ایسی ٹیکنالوجی ایجاد کر لی ہے جس کے ذریعے دو روبوٹس باہم مل کر ’بچے‘ پیدا کر سکیں گے اور اس عمل میں انسان کی نگرانی نہ ہونے کے برابر ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے فارمز بنیں گے جہاں روبوٹ نئے روبوٹس پیدا کریں گے اور خود اپنی تعداد بڑھائیں گے۔ یہی نہیں بلکہ موجودہ روبوٹس آئندہ روبوٹس میں ٹیکنالوجی کو بھی بہتر سے بہتر بناتے چلے جائیں گے۔

کمپیوٹنگ پروفیسر ایما ہارٹ نے اس ٹیکنالوجی کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”اس ٹیکنالوجی میں دو روبوٹس (والدین)اپنے ’ڈیجیٹل ڈی این اے‘ کو مکس کرکے نئے روبوٹس (بچے)پیدا کریں گے۔اس ٹیکنالوجی میں روبوٹس یہ کام ازخود کریں گے۔ اس میں انسان کی نگرانی کی کچھ زیادہ ضرورت نہیں ہو گی۔“ اس ٹیکنالوجی کے مخالف ماہرین کا کہنا ہے کہ ”اس طریقے سے روبوٹس خود اپنے آپ کو نہ صرف بہتر بنائیں گے بلکہ اپنی تعداد بڑھانے کی صلاحیت بھی حاصل کر لیں گے۔

اس کے بعد مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی انہیں پہلے ہی فیصلہ سازی کی صلاحیت دے چکی ہے چنانچہ خدشہ ہو گا کہ اس کے بعد روبوٹ انسانوں پر غالب آنے کی کوشش کریں گے۔ اس صورت میں انسانوں اور روبوٹس کے درمیان ایک جنگ ہو گی اور دنیا ایسی تباہی سے دوچار ہو جائے گی جیسا کہ معروف ہالی ووڈ فلم ’ٹرمینیٹر‘ میں دکھایا گیا ہے۔اگر ایسی لڑائی ہوتی ہے تو غالب امکان ہو گا کہ روبوٹس انسانوں کو نیست و نابود کردیں۔“

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal