مائونٹ منگنوئی :نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتان کین ولیمسن اور روس ٹیلر کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت میچ کے پہلے دن تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ۔
Stumps in Mount Maunganui!#NZvPAK Scorecard ➡️https://t.co/Vp4x6ANipF#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/58hnBdVTBD
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 26, 2020
تفصیلات کے مطابق ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے قائم مقام کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدائی چند اوورز میں بالکل درست ثابت ہوا۔
STUMPS DAY ONE!
New Zealand: 222/3 (87 ov)#NZvPAK Scorecard ▶️ https://t.co/Vp4x6ANipF#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/JfIxMcajAn
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 26, 2020
پاکستان نے باؤلنگ کا آغاز کیا تو اننگز کی پہلی ہی گیند پر ٹام لیتھم آؤٹ ہونے سے بال بال بچے اور گیند گلی کے پاس سے ہوتی ہوئی باؤنڈری پار کر گئی ،البتہ ایک گیند بعد ہی شاہین آفریدی کی ایک اور گیند کو لیتھم سمجھنے میں ناکام رہے اور سلپ میں اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے۔
میچ کے ابتدائی چند اوور میں پاکستانی باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے انتہائی نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ میچ کی پہلی گیند کے بعد ابتدائی 10 اوورز میں کیویز کوئی بھی باؤنڈری نہ مار سکے۔
The local punters are starting to roll in here at @BayOvalOfficial, getting ready to watch the home side have a bat ?#NZvPAK #CricketNation pic.twitter.com/pVSilDtXrp
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) December 25, 2020
میچ کے 11ویں اوور کی دوسری گیند پر ٹام بلنڈل نے باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی غلطی کی جس کے نتیجے میں وہ تیسری سلپ میں کھڑے یاسر شاہ کو کیچ دے بیٹھے۔
Coming off after a hot day in the @BayOvalOfficial office! #NZvPAK #CricketNation pic.twitter.com/cOlAHK4gjs
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) December 26, 2020
اس کے بعد کپتان کین ولیمسن کا ساتھ دینے روس ٹیلر اور آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے باوجود ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔
کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان کو کین ولیمسن کی قیمتی وکٹ لینے کا موقع ملا تاہم نسیم شاہ کی گیند پر دوسری سلپ میں موجود شان مسعود کیچ نہ لے سکے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی اس کامیاب ترین جوڑی نے دوسرے سیشن میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور عمدہ شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔
That's stumps!
A gritty Kane Williamson has lead his team to 222/3 at the end of Day 1 after they were 19/2 and will hunt his 23rd century on Day 2.
Catch the full day's replay and highlights on demand #NZvPAK #InsideEdge ⭕️? pic.twitter.com/ZbeIFFKUzL
— Spark Sport (@sparknzsport) December 26, 2020
چائے کے وقفے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کو ایک اور اہم کامیابی دلاتے ہوئے 70 رنز بنانے والے روس ٹیلر کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا جنہوں نے ولیمسن کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 120رنز کی شراکت قائم کی۔
That's stumps on DAY ONE with Captain Kane Williamson & Henry Nicholls negotiating a tricky new-ball period before the close of play ??
?? 222/3 | Williamson 94* | Nicholls 42*#NZvPAK #CricketNation pic.twitter.com/LOWg2OJP2S
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) December 26, 2020
دوسرے اینڈ سے ولیمسن نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور پاکستانی فیلڈرز کی مدد سے اننگز جاری رکھنے والے ہنری نکولس کے ساتھ ایک اور اچھی شراکت قائم کی۔نکولس 7 رنز پر کھیل رہے تھے جب عباس نے ان کا کی ڈراپ کردیا اور اس مرتبہ بھی بدقسمت باؤلر نسیم شاہ ہی تھے۔
پاکستان کو دن کے اختتام سے قبل ایک مرتبہ پھر ولیمسن کو آؤٹ کرنے کا موقع ملا لیکن اس مرتبہ شاہین کی گیند پر پہلی سلپ میں موجود حارث سہیل ان کا کیچ نہ لے سکے۔
DRINKS here @BayOvalOfficial and Captain Kane (70*) has found a new partner in Nicholls (22*). The pair are ticking it over nicely as we head into the latter stages of DAY ONE ?
?? 178/3 #NZvPAK #CricketNation pic.twitter.com/8kKFQN0W7e
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) December 26, 2020
جب 87 اوورز کے کھیل کے بعد میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 222رنز بنائے تھے۔18 اور 86 رنز پر کیچ ڈراپ ہونے کی بدولت نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ نکولس 42 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔پاکستان ی جانب سے شاہین شاہ آفریدی واحد کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
DRINKS here at @BayOvalOfficial with Shaheen Shah Afridi taking the two early wickets of Latham & Blundell ?
?? 19/2 | Williamson 5* | Taylor 4*
?? v ?? LIVE on @sparknzsport ? + @MagicTalkRadio ?#NZvPAK #CricketNation pic.twitter.com/QB2BHuOvPw
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) December 25, 2020