NPG Media

پی ٹی اے کا گوگل اور وکی پیڈیا کو گستاخانہ مواد پھیلانے پر نوٹسز جاری

اسلام آ باد :پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے گوگل اور وکی پیڈیا کو گستاخانہ مواد پھیلانے پر نوٹسز جاری کر دیے۔ پی ٹی اے کا یہ اقدام احمدیہ کمیونٹی کی جانب سے گوگل پلے اسٹور پر قرآن پاک کا غیر مستند ورژن اپ لوڈ کرنے اور موجودہ خلیفہ اسلام سے متعلق گمراہ کن سرچ رزلٹس کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کا نتیجہ ہے۔

معاملے کی انتہائی سنجیدہ نوعیت کے پیش نظر، پی ٹی اے نے گوگل سے رابطہ کرکے اس قسم کے غیر قانونی مواد کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایات کی۔ متعلقہ پلیٹ فارم کو جاری کردہ یہ نوٹس غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنےطریقہ کار، نگرانی اور حفاظتی اقدامات قواعد 2020 کے تحت جاری کیے گئے ہیں تاکہ ریگولیٹر کی جانب سے کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے گستاخانہ مواد کوفورا ہٹا دیا جائے۔

پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکوں کی موجودگی اور وکی پیڈیا پر شائع کردہ مضامین کے ذریعے گمراہ کن، غلط، فریب اور دھوکہ دہی پر مبنی معلومات سے متعلق شکایات بھی موصول ہوئی ہیں جن میں مرزا مسرور احمد کو ایک مسلمان کی حیثیت سے پیش کیا گیا۔

اس معاملے پر وسیع گفت و شنید کے بعد وکی پیڈیا کو نوٹس جاری کر دیا گیا تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچتے ہوئے گستاخانہ مواد کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔

متعلقہ پلیٹ فارمز کی جانب سے عدم تعمیل کی صورت میں پی ٹی اے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 ی ای سی اےاور قواعد 2020 کے تحت مزید کارروائی کر سکتا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal