NPG Media

اسرائیلی مظالم جاری، شیلنگ سے 23 فلسطینی زخمی

بیت المقدس(این پی جی میڈیا)مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا، پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے مزید23 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں پرامن دوڑ کی کوریج کرنے والی الجزیرہ کی خاتون صحافی کو اسرائیلی فورسز نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد میں انہیں شیخ جراح کے علاقے میں کوریج نہ کرنے کی شرط پر رہا کر دیا گیا۔

مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آباد کاری کے خلاف اور بے دخل فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا۔مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوج نے شیخ جراح سے فلسطینیوں کی زبردستی بیدخلی روکنے کیخلاف بھرپور مہم چلانے والے جڑواں بہن بھائیوں مونا الکرد اور اس کے بھائی محمد الکرد کو گھر سے گرفتار کرلیا۔والدکے مطابق گرفتاری کے کچھ دیر بعد مونا کو فورسز نے رہا کردیا تاہم اس کے بھائی کو ابھی تک رہانہیں کیاگیا۔

دونوں بہن بھائیوں نے شیخ جراح کے ہیش ٹیگ سے سوشل میڈیا پربھی بھرپور مہم چلائی جس سے شیخ جراح کا ہیش ٹیگ گلوبل ہیش ٹیگ بن گیا۔اس سے فلسطینی مزاحمت کو بھرپور مدد ملی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal