NPG Media

ایک اور مسلم ملک اسرائیل کو تسلیم کرنے والا ہے: اسرائیلی وزیر کے انکشافات

تل ابیب:اسرائیلی وزیر برائےعلاقائی تعاون کا کہنا ہے کہ ہم ڈونلد ٹرمپ کے دور اقتدار میں پانچویں مسلمان ملک سے سفارتی تعلقات قائم کرنے جا رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر نے بتایا کہ اس حوالے سے امریکا ہی اعلان کرے گا کہ ایک اور ملک اسرائیل کے ساتھ عوامی سطح پر تعلقات قائم کرنے جا رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر نے اس حوالے سے ملک کا نام بتانے سے گریز کیا ہے۔ ایسا کوئی بھی اعلان سعودی عرب یا عمان کے ساتھ ہو سکتا ہے لیکن انہوں نے کہا کہ جس ملک کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، وہ بڑا مسلمان ملک ہے اور مشرق میں واقع ہے۔ تاہم انہوں نے یہ وضاحت کی کہ یہ ملک پاکستان نہیں ہے۔

حال ہی میں ایسی غیرمصدقہ خبریں اور افواہیں سامنے آئی تھیں کہ پاکستان کے ایک وفد نے تل ابیب کا دورہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچواں مسلمان ملک20 جنوری سے قبل اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دے گا۔

وائٹ ہاؤس کی ثالثی میں رواں برس اسرائیل نے چار مسلمان ملکوں سے سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔ یہ چار ممالک متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش (المغرب) ہیں۔ مراکش میں ابھی منگل کے روز ہی اسرائیلی امریکی وفد پہنچا تھا، جس کا مقصد دو طرفہ تعلقات میں نئی جہتوں کا جائزہ لینا ہے۔

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal