NPG Media

حملے جاری رہیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم نے جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کر دیا

تل ابیب:(این پی جی میڈیا) اسرائیل کے وزیر اعظم وزیراعظم نیتن یاہو نے عالمی رہنمائوں کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے نویں دن بھی غزہ پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور کئی گھر مسمار ہوگئے ،حماس کے راکٹ حملوں میں 5 سالہ لڑکے سمیت 3 اسرائیلی مارے گئے۔دس دن سے جاری جھڑپوں میں غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 219 ہوگئی ،کہ اسرائیل کے مطابق حماس کے حملوں میں 130 اسرائیلی شہری بھی مارے گئے۔

ادھر جارح پسند وزیراعظم نیتن یاہو نے عالمی رہنمائوں کی جنگ بندی کے مطالبے کو مسترد کردیا اور روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی شہریوں پر حملے بند ہونے تک مزاحمت کاروں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔نیتن یاہو نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے  کہا کہ اسلامی شدت پسندوں کو ایسی ضربیں لگائی ہیں جس کی وہ توقع نہیں کر رہے تھے، جب تک اسرائیلی شہریوں پر حملے بند نہیں ہوتے تب تک جنگ جاری رہے گی۔

دوسری جانب غزہ فلسطینی تنظیم حماس کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل کے مظالم ختم نہیں ہوتے ہماری مزاحمت جاری رہے گی۔ ایک انٹرویوم یں ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ دنیا اسرائیلی جرائم کو روکنے کیلئے انسانی ہمدردی کے ساتھ ہماری مدد کرے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal