NPG Media

اداکارہ منال خان کی احسن محسن اکرام سے بات پکی ہوگئی

کراچی :پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی خوبصورت اداکاری اور معصومیت سے جگہ بنانے والی اداکارہ منال خان کی بات پکی ہو گئی۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریلز ’پرچھائیں‘ اور ’کی جاناں میں کون‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی منال خان کو ان کی حقیقت سے قریب اداکاری اور مون موہنے انداز کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

 

کچھ عرصہ سے ان کے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ تعلقات کے بارے میں چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں۔

 

اب منال خان نے احسن محسن اکرم کے ساتھ ایک تصویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری محبت آپ کو ہاں کہنا سب سے آسان ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے بات پکی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

بات پکی ہونے پر ان کی جڑواں بہن مناہل خان سمیت دیگر ادکاروں اور مداحوں نے منال خان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal