NPG Media

آئی فون صارفین ہو جائیں خبر دار،ہیکنگ کا خطرہ

نیویارک :آئی فون استعمال کرنیوالوں کیلئے بری خبر آگئی ہے کیونکہ اب کسی بھی لنک کو کلک کئے بغیر بھی آپ کا فون ہیک ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی گروپ کا وائرس فیس ٹائم اور آئی میسج کے ذریعے فون پر قبضہ جماتا ہے جس کے بعد فون کے آڈیو پیغامات، مائیکروفون، تصاویر، لوکیشن اور پاسورڈ چرائے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال گوگل کی ٹیم نے انکشاف کیا تھا کہ مخصوص ویب سائٹس پر جانے سے آئی فون کو ہیک کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی ہیکرز نے الجزیرہ کے 36 صحافیوں کے فون ہیک کرکے ان کا ڈیٹا چرایا ہے جس کا دعوی خود ان اسرائیلی ہیکرز نے کیا ہے۔

اسرائیلی ہیکرز نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ صحافیوں کو سائلنٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا تاہم اسرائیلی گروپ کے خلاف جاسوسی حملوں سے متعلق مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal