NPG Media

سٹیٹ بینک اور سٹاک ایکسچینج کے دفتری اوقات بحال

کراچی:سٹیٹ بینک اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے معمول کے دفتری اوقات بحال ہوگئے۔

سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اوقات 9 بجکر 32 منٹ سے لے کر ساڑھے 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز کاروبار کے اوقات 9 بجکر 17 منٹ سے 12 بجے تک کے ہونگے۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک کے 17 مئی 2021 سے معمول کے دفتری اوقات بحال ہو جائیں گے، پیر سے جمعرات دفتری اوقات صبح 9 سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہونگے جبکہ جمعہ کو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے۔سٹیٹ بینک کے مطابق پیر سے جمعرات ڈیڑھ بجے سے سوا 2 بجے تک وقفہ ہوگا اور جمعے کو 1 بجے سے ڈھائی بجے تک کا وقفہ ہوگا۔

عوامی لین دین کے اوقات پیر سے جمعرات 9 بجے سے ڈیڑھ بجے اور جمعہ کو 9 سے 1 بجے تک کے ہونگے۔ایس بی پی کے عوامی لین دین کے اوقات کمرشل/ مائیکرو بینکوں کے کم از کم بینچ مارک ہونگے، بینک اور مالیاتی ادارے اپنے ضرورت کے مطابق دفتری اوقات مرتب کرسکتے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal