NPG Media

اداکارہ غنا علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

اداکارہ کے نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں جبکہ اب تک انہوں نے خود کوئی تصویر یا ویڈیو اپنے اکاؤنٹ کی زینت نہیں بنائی ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ نے مہندی کی دلہن بنے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی کے اس نئے سفر کی خوشخبری مداحوں کو سنائی تھی۔اداکارہ کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غنا علی نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ بالوں میں گیندے کے پھول کا گجرا بھی لگا ہوا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by GHANA ALI RAZA?? (@ghanaaliofficial)

 

غنا علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّٰہ! نئی شروعات۔دوسری جانب ابھی تک اداکارہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اْن کی شادی کس سے ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سْن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal