NPG Media

واٹس ایپ استعمال کرنیوالوں کیلئے خوشخبری،3نئے فیچر کا اعلان کردیا گیا

نیویارک :معروف میسیجنگ اور کالنگ ایپ واٹس ایپ نے نئے سال کے آغاز سے قبل ہی صارفین کے لیے واٹس ایپ میں 3 نئے فیچرکی شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ایپ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو تحفظ اور مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے سال نو کے موقع پر بھی واٹس ایپ میں 3 نئے فیچرز شامل ہونے جا رہے ہیں۔

چیٹ پر متعدد آئٹم پیسٹ کیے جا سکیں گے ویب بیٹا انفو کے مطابق آئی او ایس (2.21.10.23) کے لیے واٹس بیٹا واٹس ایپ کا پہلا بیٹا ہو گا جو نئے برس صارفین کو واٹس ایپ میں ایک سے زائد تصاویر اور ویڈیوز کو پیسٹ کرنے کی صلاحیت دے گا جبکہ اس فیچر کے متعارف کروانے سے صارف اپنی فوٹو گیلری سے متعدد تصاویر اور ویڈیوز منتخب کرتے ہوئے ٹیپ پر ایکسپورٹ کر کے پیسٹ کر سکیں گے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق اس نئے فیچر کے ذریعے جب بھی صارف واٹس ایپ کھولیں گے اور چیٹ آپشن میں مختلف آئٹم پیسٹ کریں گے تو تمام تصاویر اور ویڈیوز ایڈ ہو جائیں گی جس کے بعد آپ جسے چاہے ان تصاویر اور ویڈیوز کو سینڈ کرسکیں گے۔

نئے ضوابط کے مطابق واٹس ایپ کے تمام صارفین کو 2021 میں واٹس ایپ کے نئے قواعد و ضوابط سے اتفاق کرنا پڑے گا، اگر صارف اتفاق نہیں کرتا تو اسے واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا پڑے گا جبکہ واٹس ایپ کی پالیسی 8 فروری کو اپ ڈیٹ کی جائے گی تاہم تاریخ ممکنہ طور پر تبدیل کی جا سکتی ہے۔

براؤزر اور ڈیسک ٹاپ پر آڈیو ویڈیو کالنگ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خوش خبری یہ ہے کہ نئے برس کے اوائل میں واٹس ایپ صارفین کے لیے آڈیو ویڈیو کالنگ کا نیا فیچر متعارف ہونے جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اسمارٹ فون کی طرح آن لائن بھی کال ریسیو کرپائیں گے جبکہ واٹس ایپ کا یہ فیچر ابتدا میں کچھ محدود پیمانے پر لانچ کیا جائے گا اور کال بٹنوں میں بیٹا لیبل بھی موجود ہوں گے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal