NPG Media

صبورعلی نے اپنی منگنی کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کردی

اداکارہ صبور علی نے اپنی منگنی کی تقریب کی دل موہ لینے والی ویڈیو شیئر کردی۔

صبور علی نے علی انصاری سے منگنی کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس پر مداحوں نے جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ہماری بات پکی ہونے کی تقریب کی جھلکیاں ہیں، بہت ساری خوشیاں، رسمیں اور میری نئی خوبصورت فیملی۔

ویڈیو کے کیپشن میں صبور علی نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محبت بھرے جو پیغامات موصول ہوئے وہ ان کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔

یاد رہے اداکارہ صبور علی کی منگنی اداکار علی انصاری سے یکم مئی کو ہوئی جس کا اعلان دونوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal