NPG Media

28دن کی ڈیڈ لائن ختم ،نتن یاہو حکومت بنانے میں ناکام

یروشلم :اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کو نئی حکومت بنانے کیلئے دی گئی28 دن کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی اور وہ ایسا کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی صدر ریون ریولن اب دوسرے سیاسی رہنما کو حکومت بنانے کا کہہ سکتے ہیں جس کے پاس اتحادیوں کو ساتھ ملانے کیلئے28 دن کا وقت ہوگا۔

اسرائیل کی سیاسی جماعت ’یش اتید‘ گزشتہ انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہی تھی۔ یش اتید کے پاس اپنی تو صرف17سیٹیں ہیں لیکن اتحادیوں سمیت کل تعداد57 بنتی ہے۔
حکومت بنانے کیلئے120 میں سے61 سیٹیں درکار تھیں۔ اسرائیل کے گزشتہ الیکشن میں نیتن یاہو کے مخالف اتحاد نے57 سیٹیں حاصل کیں جبکہ حکمران جماعت’لیکود‘ اور اس کے اتحادیوں کو52 سیٹوں پر کامیابی ملی۔

اسرائیل کی سیاسی جماعت یمینا نے فی الحال کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا اور اس کے پاس7 سیٹیں ہیں۔

مسلمان عربوں کی جماعت’یونائیٹڈ عرب پارٹی‘ نے4 سیٹیں حاصل کی ہیں اور اس نے بھی کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal