NPG Media

اداکارہ صبور علی کی اپنی منگنی پر رونے کی تصویر وائرل

کراچی (این پی جی میڈیا) علی انصاری نے منگیتر صبور علی کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر محبت بھرا کیپشن درج کیا ہے۔

انسٹاگرام پر علی انصاری کی جانب سے منگنی کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ صبور علی آبدیدہ ہیں جب کہ علی انہیں ٹشو پیپر دے رہے ہیں۔

کیپشن کے ذریعے اداکار نے یہ بھی بتادیا کہ ان کی منگیتر کی آنکھوں میں آنسو آنے کی کیا وجہ تھی۔

علی انصاری نے لکھا اس تصویر کی قیمت کئی ہزار الفاظ سے زیادہ ہے، صبور کی آنکھوں سے جاری آنسو اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ وہ اپنی والدہ کو کس قدر یاد کر رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے والد کو اس موقع پر بے حد یاد کر رہے تھے۔

علی انصاری کا مزید کہنا تھا کہ بے شک یہ ہماری خواہش تھی وہ ہمارے ساتھ ہوتے اور خوشیوں کو بانٹتے لیکن ہمیں یہ معلوم ہے کہ وہ یقیناً اس وقت بہت اچھی جگہ ہیں اور ان کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں۔

اداکار نے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے چاہنے والوں کو وقت دیں، ان کی قدر کریں۔

پوسٹ کے اختتام پر علی انصاری نے صبور کو مینشن کرتے ہوئے لکھا میں نے آپ کو پالیا، یہاں سے نئی شروعات ہے اور کئی طرح کے مختلف خوشی کے جذبات ہیں۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal