NPG Media

اداکارہ ارسا غزل نے ساجد شاہ سے شادی کرلی

تصویر بشکریہ ارسا غزل انسٹاگرام

کراچی :ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارسا غزل معروف اداکار ساجد شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

ارسا غزل ٹی وی کی ناصرف ایک معروف اداکارہ ہیں بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کی بہن اور ورسٹائل اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شوہر ساجد شاہ اور سوتیلے بیٹے کے ہمراہ ایک خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Irsa Ghazal (@irsa.ghazal.9)

 

انہوں نے اپنی پوسٹ میں اداکارہ شگفتہ اعجاز کو بھی ٹیگ کیا۔یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ارسا غزل نے اپنی شادی یا نجی زندگی کے حوالے سے کوئی بات انسٹاگرام کی زینت بنائی ہے۔

ارسا نے اپنے سوتیلے بیٹے کے ہمراہ ڈرامہ سیریل ’باغی‘ میں کام کیا تھا، علاوہ ازیں اداکارہ کے کریڈٹ میں پاکستان کے نامور ڈرامے آتے ہیں انہوں نے ڈرامہ سیریل رسوائی، مرۃ العروس، او رنگریزہ اور دیگر مشہور و معروف ڈراموں میں کام کیا۔

دوسری جانب ساجد شاہ بھی انڈسٹری کا جانا پہنچانا نام ہیں وہ آج کل ڈرامہ سیریل رقصِ بسمل اور پہلی سی محبت میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal