NPG Media

میں نے اپنے آپ سے اور ادارے سے وعدہ کیا ہے کہ اب کبھی ناگِن ڈانس نہیں کروں گا، عامر لیاقت

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان کے معروف ٹی وی اینکر، میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو رمضان میں نشر کیے جانے والے ایک شو میں ناگن ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل عامر لیاقت کے شو میں اعجاز اسلم اور نادیہ خان نے شرکت کی اور اس دوران وہ سری دیوی بننے کی کوشش میں ‘ناگن ڈانس’ کرنے لگے جس کے بعد مداحوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین ان دنوں نجی چینل ایکسپریس کی رمضان ٹرانسمیشن ‘پیارا رمضان’ کی میزبانی کر رہے ہیں، اسی رمضان ٹرانسمیشن میں ان دنوں ‘جیوے پاکستان’ کے نام سے ان کے پروگرام میں ایک حصہ نشر کیا جاتا ہے جس میں مختلف اداکار میزبان بن کر آتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت شو کے اسٹیج پر لیٹ کر عجیب و غریب انداز میں ناگن ڈانس کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز عامر لیاقت نے اپنے شو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے اپنے آپ سے اور ادارے سے وعدہ کیا ہے کہ اب کبھی ناگِن ڈانس نہیں کروں گا’، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے دیکھا لوگوں نے بہت سی میمز بنائیں، مجھے میمز بنانے والوں سے کبھی چِڑ نہیں ہوتی، آپ بنایا کریں، میں عوامی بندہ ہوں۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal