NPG Media

عربوں کی بھارت پر ڈالرز کی برسات

 

ریاض:عرب ممالک ہندوئوں پر مہربان ہوگئے ہیں، اور اسی مہربانی میں آل سعود نے مودی پر اربوں ڈالرز کی بارش کردی ہے،، اور ساتھ ہی ساتھ بھارت نے پاکستان پر حملے کو خواہش کو بھی بڑھاوا دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب  بھارت کے ساتھ 100ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔

اس حوالے سے سعودی سفیر ڈاکٹر سعود بن محمد الستی نے کہا ہے کہ سعودی عرب بھارت میں 100ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے اور اس سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی ٹریک پر ہے۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ”باقی دنیا کی طرح بھارتی معیشت کو بھی کورونا وائرس سے بہت نقصان پہنچا ہے لیکن بھارت میں اتنی طاقت ہے کہ وہ اس نقصان سے خود کو نکال سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے اس خطیر سرمایہ کاری کا اعلان فروری 2019ءمیں کیا تھا۔

یہ سرمایہ کاری پیٹروکیمیکلز، ریفائننگ، انفراسٹرکچر، زراعت اور دیگر کئی شعبوں میں کی جائے گی۔ سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ اس سرمایہ کاری کا عمل بہت جلد شروع کر دیا جائے گا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal