NPG Media

عامر لیاقت لائیو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران گھٹنوں کے بَل گِر پڑے

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین لائیو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران زمین پر گِر پڑے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین رمضان ٹرانسمیشن پروگرام کی لائیو نشریات کے دوران دوڑ کی سابق چیمپیئن نسیم حمید کے ساتھ دوڑ لگاتے ہوئے گِر پڑے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین اس وقت ایک نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کر رہے ہیں اور وہ عوام کے درمیان مقبولیت حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت جیسے ہی دوسرے راؤنڈ کیلئے مڑے تو ان کے پاؤں آپس میں الجھ گئے جس کے تحت وہ پکے فرش پر گھٹنوں کے بل بہت برے انداز میں گِر پڑے، گرنے کے بعد عامر لیاقت "باؤنڈری لائن” تک گھسٹتے ہوئے پہنچ گئے۔

عامر لیاقت دوڑ کے دوران جب گرے توموقع پر موجود سب افراد کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal