NPG Media

سعدیہ غفار کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

تصویر :انسٹاگرام

کراچی :گزشتہ سال اداکار حسن حیات کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ غفار کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اس ضمن میں اداکارہ صبور علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سعدیہ غفار کے ہمراہ اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

 

صبور علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ چھوٹو سے ملنے اور اس کے ساتھ محبت کے سب سے قیمتی لمحات کو بانٹنے کا انتظار نہیں کرسکتی۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں ایک سب سے اچھی اور پسندیدہ خالہ بننے جارہی ہوں۔صبور علی کی پوسٹ پر شوبز فنکاروں کی بڑی تعداد سعدیہ غفار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہی ہے جبکہ صارفین بھی شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری کے آغاز میں سعدیہ غفار اور حسن حیات کی منگنی ہوئی تھی اور اسی ماہ کے آخر میں دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal