NPG Media

 بھارتی فلمساز و ہدایت کار کی اہلیہ اور بیٹی نے خودکشی کر لی

 

ممبئی: (این پی جی میڈٰٓیا) بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار اور اداکار سنتوش گپتا کی اہلیہ اور بیٹی نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ممبئی کے نواحی علاقے اندھیری میں ایک 55 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی نے خود کو آگ لگا کر اپنی جان دی ہے، جن کی نشاندہی کرنے پر پتہ چلا کہ ہلاک ہونے والی خاتون اسمیتا سنتوش گپتا کی بیوی اور دوسری لاش ان کی بیٹی سرشتی کی ہے۔

واضح رہے کہ اسمیتا اورسرشتی اندھیری کے ڈی این نگر میں رہتے تھے اور اسمیتا ایک طویل عرصے سے گردے کی بیماری میں مبتلا تھیں، پیر کی دوپہر انہوں نے اپنے اپارٹمنٹ میں خود کو آگ لگائی جس کی مزید تحقیقات فلحال جاری ہیں۔

یاد رہے کہ سنتوش کمار نے فرار ، رومی: دی ہیرو اور آج کی عورت جیسی فلموں کی ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیے اور ساتھ ہی انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری بھی کی۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق اسمیتا نے اپنی بیماری سے پریشان ہوکر خودکشی جیسا اقدام اٹھایا اور بیٹی اپنی والدہ کی بیماری کا صدمہ برداشت نہیں کرسکتی تھی اس لیے اس نے بھی خود کو آگ لگالی۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal