NPG Media

صبا قمر کی 37ویں سالگرہ،اداکارہ کے مختصر لباس پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

تصاویر انسٹاگرام

کراچی:اپنی 37ویں سالگرہ میں مختصر لباس پہننے پر پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو اس وقت سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بلاگر عظیم خان سے شادی سے انکار کرنے والی صبا قمر نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولہ کردیا ہے۔

 

ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ صبا قمر کی گزشتہ روز 37ویں سالگرہ منائی گئی جبکہ انہوں نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں ایسا لباس زیب تن کیا جس کو دیکھ کر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا پارہ چڑھ گیا۔

صبا قمر نے گزشتہ روز کی پارٹی میں نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جو اوپر اور نیچے دونوں ہی اطراف سے مختصر تھا جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک صارف نے صبا قمر کا مختصر لباس دیکھ کر دعا کی کہ ” اللہ آپ کو اچھے لباس کی توفیق عطا فرمائے۔”

ایک خاتون نے طعنہ مارا کہ ” بہن جی یہ بچوں کے کپڑوں میں سے بچی ہوئی ٹاکی بھی پہننے کی زحمت کیوں کی آپ نے؟”

ماریہ کا کہنا تھا کہ جو مسجد میں ڈانس سٹیپ کر سکتی ہے وہ ایسے لباس بھی پہنچ سکتی ہے۔

عبداللہ نے تبصرہ کیا ” توبہ توبہ، آپ سب نے انڈین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، کیا آپ مسلمان ہیں؟”

صبا قمر کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ویڈیو اور مختصر لباس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوچکی ہیں جبکہ ان کے چاہنے والوں میں کئی تعریفوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے بھی نظر آئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بلاگر عظیم خان پر قتل اور زیادتی کی دھمکیوں کی خبروں کے بعد اداکارہ صبا قمر نے آخر کار شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا۔

اداکارہ صبا قمر نے چند روز پہلے عظیم خان کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔ صبا قمر کی شادی کے اعلان کے بعد ایک خاتون نے ان کے منگیتر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

تاہم صبا قمر نے عظیم خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں عظیم پر مکمل بھروسہ ہے۔ لیکن اب اچانک صبا قمرنے عظیم خان سے تعلق ختم کرکے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’میں ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہوں، کچھ نجی وجوہات کی وجہ سے میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کردیا۔ اب ہم شادی نہیں کررہے۔

امید کرتی ہوں کہ آپ سب میرے فیصلے میں میرا ساتھ دیں گے بالکل اس طرح جیسے آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ اور مجھے لگتا ہے تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی۔

صبا قمر نے مزید کہا میں ایک اور اہم بات کی وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ میں زندگی میں کبھی عظیم خان سے نہیں ملی ہم صرف فون کے ذریعے ہی رابطے میں تھے۔ یہ میرے لیے مشکل وقت ہے لیکن جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ انشا اللہ۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے صبا قمر اور عظیم خان کی شادی کو لیکر سوشل میڈیا پر کافی گرما گرم بحث کا سلسلہ جاری تھا جس کو اداکارہ نے آج ختم کردیا ہے۔

 

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal