NPG Media

ایل جی نے اسمارٹ فون بزنس بند کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

کیلفورنیا: (ٓین پی جی میڈیا) ایل جی نے اپنے اسمارٹ فون بزنس کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس طرح ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق لگ بھگ مسلسل 6 سال تک نقصان برداشت کرنے کے بعد ایل جی نے ممکنہ طور پر اپنے اسمارٹ فونز بزنس کو خیرباد کہنے کا فیصلہ سنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے یہ اعلان کیا ہے کہ رواں سال جولائی میں موبائل بزنس کو ختم کیا جارہا ہے اور اب وہ اپنی توجہ اسمارٹ ہوم پراڈکٹس پر مرکوز کرے گی۔

واضح رہے کہ ایل جی کسی زمانے میں موبائل فون کی دنیا کی چند بڑی کمپنیوں میں سے ایک تھی مگر سام سنگ اور چینی کمپنیوں نے اس کی مقبولیت ختم کردی۔

اس کے علاوہ 2015 کے بعد سے ایل جی کا موبائل ڈویژن کبھی منافع کما نہیں سکا، جنوری 2021 میں رول ایبل فونز متعارف کرانے کا عندیہ دیا تھا تاہم موبائل فون بزنس کے خاتمے کے ساتھ اس منصوبے کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایل جی سے قبل بلیک بیری اور نوکیا جیسی کمپنیوں کو بھی مشکلات کے باعث اپنے اسمارٹ فون بزنس کو خیرباد کہنا پڑا تھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal