اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ خان نے مالم جبہ میں اپنے ایڈونچر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ خان کی پیرا گلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر طوفان کی طرح پھیل گئی ہے۔
Malam jabbah pic.twitter.com/MklSVXrmHX
— Uzma Khan (@uzeekhanjee) April 4, 2021
واضح رہے کہ اس وقت مصباح الحق جنوبی افریقہ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ مصروف ہیں اورعظمیٰ خان سیاحت کی شوقین ہیں، اس لیے وہ اپنے بچوں کے ساتھ اکثر اوقات ملک کے مختلف سیاحتی مقامات پر جاتی رہتی ہیں۔
عظمیٰ خان نے پیرا گلائڈنگ جیسے خطرناک تجربے کی مختصر ویڈیو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شئیر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہوا میں پیرا گلائڈنگ سے خوب لطف اٹھا رہی ہیں۔
اس کے علاوہ کووڈ کی صورتحال میں عظمیٰ خان مصباح الحق کے ساتھ بیرون ملک نہیں جاسکیں لیکن اس سے قبل بھی وہ مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کرچکی ہیں۔