کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شیخ رشید کو اپنا بھائی اور خود کو وزیراعظم کی بہت بڑی سپورٹر کہہ ڈالا۔ٹک ٹاکر نے وزیر داخلہ کو شادی کا مشورہ بھی دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو اپنا بھائی کہتے ہوئے کہا کہ میں نے شیخ رشید کو مشورہ دیا ہے کہ اب انھیں شادی کرلینی چائیے۔حریم شاہ نے خود کو وزیر اعظم عمران خان کی بڑی سپورٹر قرار دیا اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ غریبوں کو گھر فراہم کریں گے۔ لیکن ہمارے سامنے ہی ہے کہ کس کو گھر ملا ہے۔ انہوں نے کراچی کی عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ وہ غریب عوام کے لیے ایک منصوبہ لے کر آئی ہیں جو کہ کراچی کی بے روزگار عوام کے
لیے بہت مفید ہے۔
The Interior Ministry in action ?
pic.twitter.com/1Bap5LXj1x— Khurram Qureshi (@qureshik74) December 12, 2020
حریم شاہ نے کہا کہ ہم کراچی کی عوام کو گھر دیں گے جس کے لیے ہمارے پاس نادرن بائی پاس پر 100 ایکڑ زمین موجود ہے۔ عوام آسان اقساط پر پلاٹ لے سکتے ہیں جس کے فارم کی کوئی فیس نہیں ہوگی اور ہر مہینے میں قرعہ اندازی ہوگی۔انہوں نے بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے اس کام میں ان کی مدد کریں۔
شیخ صاحب پر وزیر داخلہ بننے کے بعد پہلا ذاتی وار!
Its hard time for Interior Minister @ShkhRasheed. Some pictures are being spread to damage his political career. The intensions are clear and sound, the validity and genuineness of the scandal is yet to be probed.
#SheikhRasheed pic.twitter.com/Z3g9JkyFoD— Farid Sabri (@SabriJourno) December 14, 2020
واضح رہے کہ چند روز قبل حریم شاہ آفیشل نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیخ رشید کی چند متنازعہ تصاویر سامنے آئیں تھیں، جو کہ خوب وائرل ہوئیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر پر شدید ردعمل سامنے آیا، جبکہ وفاقی وزیر شیخ رشید نے ان تصاویر پر کوئی ردعمل نہ دیا۔