NPG Media

بیٹی نے اپنے ہاتھوں سے ماں کو پھانسی دے دی، دل دہلادینے والا واقعہ

تہران: شمالی ایران میں اپنے شوہر کے قتل کی مجرمہ ماں کو بیٹی نے اپنے ہاتھوں سے پھانسی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مریم کریمی نامی خاتون کو شوہر کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائے جانے پر بیٹی نے اپنے ہاتھوں سے موت کا پھندہ لگایا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق باپ کی موت کے بدلے میں بیٹی کو دیت کی رقم کی پیشکش کی گئی جو کہ اس نے سراسر ٹھکرادی اور 13 مارچ کو اپنے ہاتھوں سے ماں کو پھندہ لگاکر موت کی نیند سلادیا۔

واضح رہے کہ مریم کریمی کا شوہر مبینہ طور پر اس پرجسمانی تشدد کرتا تھا مریم کریمی کے والد ابراہیم کریمی نے اپنی بیٹی سے مبینہ بدسلوکی کے الزام میں اس کے شوہر کو قتل کردیا تھا۔

ایران میں رائج قصاص اور دیت کے قوانین کے تحت ملزمہ پر مقدمہ چلایا گیا تھا جس کے باعث 13 مارچ کو ناجائز قتل کے الزام میں مریم کو بیٹی کے ہاتھوں پھانسی دی گئی۔

یاد رہے کہ ایران ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں خواتین کو بھی سزائیں دی جاتی ہیں اس کے علاوہ ایران میں ہی سب سے زیادہ سزائے موت بھی سنائی جاتی ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal