NPG Media

جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے پر ٹیم کی تعریف کرنی چاہیے، مصباح

فائل فوٹو

لاہور: (این پی جی میڈیا) مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی سیریز مشکل ہے لیکن ہم کنڈیشنز کیساتھ ہم آہنگ ہو کر مخالف ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ورچوئل پریس کانفرنس سے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ پہنچ کر ٹائم کم ہے ہمارے پاس لیکن کنڈیشنر سے ہم آہنگ ہوں۔

انہوں نے شرجیل خان کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل کی ٹیم میں واپسی سے اسٹینڈرڈ نیچے نہیں آئے گا اس پر تفصیل سے بات ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ فٹنس اسٹینڈرڈز کو تھوڑا سادا کرنا ہے ۔ فٹنس اسٹینڈرڈز کم نہیں بلکہ مزید بہتری کی طرف لے کر جارہے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ ہر پلیئرکو اسکلز کے مطابق انہیں انفرادی ٹارگٹ کرنا ہے۔ پی ایس ایل اگر کھلاڑی مکمل کھیلتے اور پھر جنوبی افریقہ جاتے تو اس کا فائدہ ٹیم کو ضرور ہوتا۔ لیکن پی ایس ایل مکمل نہ ہونے سے کھلاڑیوں کو بریک مل گئی ہے۔ ذہنی طور پر لڑکے ابھی فریش محسوس کررہے ہیں۔

انہوں نے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں ان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ رضوان، فخر کی پرفامنس اچھی رہی ہے۔ فاسٹ بولر بھی اچھی لائن اپ ہمارے ساتھ موجود ہے

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی اوور آل لائن اپ چار پانچ وہی ہیں جو لگاتار ٹیم کا حصہ ہیں۔ ایک ادھ لڑکوں میں تبدیلی ضروری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹھ نو لڑکے تو ٹیم کا مسلسل پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ امام الحق انجری کی وجہ سے ایک ادھ سیریز مس کرگئےلیکن اب وہ مکمل فٹ بھی ہیں اور اچھی فارم میں بھی ہیں تو اس کا فائدہ ہوگا۔

مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ جنوبی افریقہ سیریز کے بعد بھی تھی جو کچھ وجوہات کی وجہ سے نہیں ہوسکی۔ ہار جیت دونوں صورتوں میں کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہونا چاہیے۔ ہماری کرکٹ کا ڈومیسٹک اور انٹرنیشنلی شیڈول بہت ٹف تھا۔انہوں نے کہا مستقبل میں سیریز کے بعد بھی کھلاڑیوں کو دیکھا جائے گا کہ کس پر کیا کام کرنا ہے۔جس کی پرفامنس اچھی نہیں اس کا کوچزز پر ڈال دیں۔ جو کررہے ہیں ان کا کریڈٹ پھر کسے دیں گے؟

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal