NPG Media

خیبر پختونخواحکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی

فائل فوٹو

پشاور (این پی جی میڈیا) خیبرپختونخواحکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی اور ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے پرغور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک پرپابندی کے معاملے پر خیبرپختونخواحکومت نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ درست نہیں، سوشل میڈیا ایپلیکشن پرپابندی سے عالمی سطح پر درست تاثر نہیں جاتا۔

صوبائی وزیرضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہائی کورٹ کا فیصلہ غلط ہے، ہم فیصلے پرنظرثانی کی اپیل دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ضیااللہ بنگش نے کہا کہ ٹک ٹاک کے خلاف نہیں، بدنامی پھیلانے والے عناصرکیخلاف ہیں۔ ریگولیٹری باڈی موجود ہے، شکایات ہوں تو اسے حل کرنے کا کہا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ معروف چینی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو پشاور ہائیکورٹ نے 11 مارچ کو بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔  ٹک ٹاک کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں ڈی جی پی ٹی اے ،ڈپٹی اٹارنی جنرل،درخواست گزار وکیل نازش مظفر اور سارہ علی پیش ہوئے تھے۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھاکہ ٹک ٹاک پر جس طرح کی ویڈیوز اپ لوڈ کی جارہی ہیں وہ ہمارے معاشرے کے لئے قابل قبول نہیں ہے جبکہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیلائی جارہی ہے اس لئے اس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal