NPG Media

اسرائیل میں اسلامی سیاسی جماعت کنگ میکر بن گئی

تل ابیب : اسرائیل میں حالیہ انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو حکومت سازی کے لیے اسلام پسند سیاسی جماعت ‘رعام‘ کی ضرورت ہو گی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق : اسرائیل میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں اسرائیل کی 120رکنی پارلیمنٹ میں اسلام پسند پارٹی’رعام‘ کی پو پانچ نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب نیتن یاہو کی پارٹی اب تک صرف 52 نشستیں جبکہ ان کا مخالف اتحاد 56 نشستیں حاصل کر پایا ہے۔ جس کے بعد اب ان دونوں جماعتوں کو اسلام پسند پارٹی’رعام‘ یی ضرورت محسوس ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام پسند یہ جماعت ایک کنگ میک کے طور پر سامنے آئی ہے۔ رعام عبرانی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی گرج کے ہیں

رعام جماعت کےسربراہ منصور عباس نے ماضی میں دیگر عرب جماعتوں کے موقف کو رد کرتے ہوئے اس بات اہمیت نہیں دی کہ اسرائیلی حکومت میں شمولیت نا ممکن سی بات ہے۔

منصور عباس نے اسرائیلی میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیتن یاہو کا کیمپ یا ان کے حریف سے ملنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں کسی کی جیب میں ہوں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal