NPG Media

ترکی ہمارے الیکشن میں مداخلت کرسکتا ہے: فرانسیسی صدر

Photo Credit: Al Jazeera

پیرس: (این پی جی میڈیا) فرانسیسی صدر ترکی سے خوف کھانے لگے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ ترکی کے صدر ترکی آئندہ فرانسیسی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلومبرگ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں فرانسیسی صدر  ایمانوئل میکرون نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ترکی آئندہ فرانسیسی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کرسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر نے اپنے انٹرویو میں یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ان کا مطلب 2022 میں ہونے والے صدارتی ووٹ یا علاقائی انتخابات اور جون میں محکمہ جاتی انتخابات ہیں۔

ایمانوئل میکرون نے کہا کہ ترکی عوامی رائے پر چلتا ہے پھر وہ چاہے اسکول،مساجد یا  دیگر تنظیموں کے بارے میں ہی کیوں نہ ہو۔

فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ ترکی کے ساتھ بات چیت ضروری ہے کیونکہ یہ نیٹو کا ممبر ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیان کے بعد ترکی اور فرانس میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔

بعد ازاں ، ترک صدر طیب اردوان اور فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان دونوں ممالک کے تعلقات بحال کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal