NPG Media

کل چاند خانہ کعبہ کے برابر اوپر آنے کا منظر دیکھا جائے گا، سعودی ماہرین فلکیات

ریاض: ماہرین فلکیات کے مطابق کل 24 مارچ کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا جس کا منظر بہت دلفریب ہوگا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر 9 بج کر 55 منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔

جدہ کی فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ چاند کا سورج کا خانہ کعبہ کے عین اوپر آنا کعبہ شریف سے دوری پر رہنے والوں کے لیے خانہ کعبہ کی سمت کے تعین اور فلکیاتی حساب کتاب کو درست کرنے میں مفید ہوگا۔

واضح رہے کہ چاند کا خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا یہ ایک سال میں دوسرا واقعہ ہوگا اس سے قبل بھی یہ واقعہ رواں سال کے ابتدائی مہینے میں 29 جنوری کو پیش آیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت چاند کی اونچائی 89 اعشاریہ 9 درجے ہوگی اور چاند کا روشن حصہ 79 اعشاریہ 9 فی صد ہوگا جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زمانہ قدیم میں اس فلکیاتی عمل سے لوگ کعبہ کی درست سمت کا تعین کیا کرتے تھے۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal