NPG Media

سوشل میڈیا ایپ فیس بک نے متعدد صارفین کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے

کیلفورنیا: دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے 3 ماہ کے دوران ایک ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے ہیں۔ 

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک انتظامیہ کی جانب سے اکتوبر سے دسمبر 2020 کے دوران ایک ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے گئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق  کمپنی نے کورونا اور ویکسین سے متعلق ایک کروڑ 20 لاکھ مواد بھی اپنی ایپلیکشن سے ہٹا دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ فیس بک اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر اکثر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ سازشی خیالات اور جعلی دعوؤں کی روک تھام کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھاتے تاہم اب اس پر مؤثر انداز میں کام کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس اور ویکسین سے متعلق جھوٹے دعوے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنے ہوئے ہیں لیکن اس سے پہلے یوٹیوب کی جانب سے بھی گزشتہ 5 ماہ کے دوران کورونا ویکسین سے متعلق 3000 گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ویڈیوز کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا ہے۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal