NPG Media

برطانیہ نے اپنی بری فوج کم کرنے کا فیصلہ کرلیا

لندن: نئی دفاعی اور جنگی حکمت عملی کے تحت برطانیہ نے اپنی بری فوج کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے اپنی دفاعی پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے بری فوج کم کرنے اور روبوٹ، ڈرونز اور سائبر جنگ کی طرف قدم بڑؑھانے کا فیصلہ کیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی خارجہ اور دفاعی پالیسی  کے تحت برطانیہ اپنی بری فوج میں دس ہزار تک کمی کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ نہ صرف بری فوج میں کمی کرے گا بلکہ کئی ٹینک اور ہوائی جہاز بھی ترک کرے گا اور ان کی جگہ جدید بحری بیڑے اور بحری جہاز شامل کیے جائیں گے۔

برطانوی میڈٰیا کے مطابق برطانوی بری فوج کی تعداد 70 ہزار تک رکھی جائے گی۔ اس وقت برطانوی فوج کی تعداد 80 ہزار ہے۔ میڈٰیا کی جانب سے کیے جانے والے انکشاف کے مطابق برطانوی سیکرٹری دفاع بین والیس ہاؤس آف کامنز میں اس بات کا اعلان کریں گے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal