اسلام آباد:پاکستانی بولڈ اداکارہ اور اپنی کھلم کھلا باتوں کی وجہ سے شہرت رکھنے والی متھیرا نے ایک مرتبہ پھر کریز سے باہر نکلتے ہوئے اپنی جسمانی ساخت کو مذاق کا نشانہ بنانے والوں کو منہ توڑ جواب دے ڈالا ہے۔
View this post on Instagram
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹی وی ہوسٹ متھیرا نہ صرف اپنے بے باک انداز کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں بلکہ وہ اپنے لباس کو لیکر بھی اکثر تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔حال ہی میں ان کا یوٹیوبر تابش ہاشمی کے ساتھ متنازع انٹرویو بھی زیر بحث رہا اور سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوچکا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ متھیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکائونٹ کی سٹوری میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وزن کی وجہ سے مذاق کا نشانہ نہیں بن سکتیں اور کسی کو بھی اس بات کا حق نہیں پہنچتا کہ وہ میری جسمانی ساخت کا مذاق بنائے۔
View this post on Instagram
متھیرا نے مزید لکھا کہ جو لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں نے سرجریاں کروائی ہیں میں ان سے سخت بیزار ہوں جبکہ اگر میں نے سرجری بھی کروائی ہے تو اس سے لوگوں کو کیا مسئلہ ہے،میں ان سوالوں کو جواب دے دے کر تھک گئی ہوں جبکہ مجھے پلاسٹک کہنا بند کیا جائے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ مجھے ہارمونل عدم توازن کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے کئی اعضا کا وزن بھی بڑھ جاتا ہے ،لیکن اس بات کا مطلب یہ نہیں کہ پلاسٹ سرجریاں کروا رکھی ہیں جبکہ اگر میں 40بار بھی سرجریاں کروائوں تو بھی یہ میری مرضی ہے۔