NPG Media

مرکزی بینک کے گورنر کی برطرفی کے بعد ترک کرنسی زمین بوس

File Photo

استنبول: (این پی جی میڈیا) ترکی کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے جس کے بعد ترک کرنسی ہچکولے کھانے لگی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر کی جانب سے مرکزی بینک کے گورنر کو برطرف کرنے کے بعد ترک کرنسی لیرا مزید گراوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے گذشتہ دنوں ملک کے مرکزی بینک کے گورنر کو برطرف کردیا تھا جس کے بعد ترکی کی کرنسی میں 14 فیصد تک گراوٹ آئی ہے۔

خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی پر مرکزی بینک کے گورنر کو عہدے سے ہٹاکر سابق وزیر خزانہ کو گورنر مقرر کیا تھا۔

رپورٹس ہیں کہ عہدے سے ہٹائے جانے والے مرکزی بینک کے گورنر کو 2019 میں عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ نئے گورنر 2015 سے 2018 تک ترکی کے وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔

رواں سال کے آغاز میں کہا جارہا تھا کہ ترکی کی کرنسی لیرا بہت جلد امریکی ڈالر کو بھی مات دے دیگا۔

جبکہ دوسری جانب ترکی میں قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے بعد سرمایہ کاروں نے افراط زر کی بلند شرح کو مات دینے کے لئے ترکی میں سخت مالیاتی پالیسی پر زور دیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal