NPG Media

ٹرمپ کی سوشل میڈیا پرواپسی

File Photo

واشنگٹن: (این پی جی میڈیا) امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کے مشیر نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی اپنے پلیٹ فارم سے سوشل میڈیا پر واپس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن کی جیت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو حواس باختہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ٹرمپ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر متنازعہ پوسٹس کرنے لگے، بعدازاں مختلف ویب سائٹس سے ٹرمپ کے اکاؤنٹس معطل کردیئے تھے جس کے بعد ٹرمپ نے باظابطہ اعلان کیا کہ وہ  بہت جلد اپنا ذاتی نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا عندیہ دے دیا۔

زرائع کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ٹرمپ تقریبا دو یا تین ماہ میں سوشل میڈیا پر واپس آئیں گے۔

ٹرمپ کے مشیر مسٹر ملر نے کہا ہے کہ متعدد کمپنیاں پہلے ہی سابق صدر سے رجوع کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کو واشنگٹن ڈی سی میں امریکی دارالحکومت میں جنوری کے مہلک ہنگامے کے بعد ٹویٹر اور فیس بک سے معطل کردیا گیا تھا۔

بعدازاں ٹویٹر نے بھی الیکشن میں کامیابی کے دعوے اور امن کے خطرے کے پیش نظر ٹرمپ کا اکاؤنٹ غیرمعینہ مدت تک بند کردیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی اکاؤنٹ کو 9 کروڑ سے زائد صارفین فالو کررہے تھے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal