NPG Media

فلیٹ میں گھس کر قاتلانہ حملہ،حریم شاہ نے اپنی سہیلی کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

فائل فوٹو

اسلام آباد:معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ پولیس نے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ شریف میں درج کرلیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی متنازع ترین ٹک ٹاک سٹار جو کہ آئے دن کسی نہ کسی سکینڈل کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں کے ساتھ اس دفعہ ایسا واقعہ پیش آگیا کہ اس کے چاہنے والوں کو بھی حیرت ہوگی ۔
حریم شاہ نے اپنے اوپر مبینہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ اپنی سہیلی عائشہ اور اس کے ساتھی بہادر شیر کے خلاف درج کروایا ہے۔

درج کرائی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق ٹک ٹاک سٹار کو فلیٹ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ حریم شاہ نے اپنی درخواست میں یہ کہا ہے کہ وہ ایک شریف شہری اور کراچی کی رہائشی ہیں ،اسلام آباد میں ایک شو کرنے کیلئے آئی تھی اور پروڈیوسر کی طرف سے دیئے گئے فلیٹ میں رہ رہی تھی کہ عائشہ ناز اور اس کے ساتھی بہادر شیر آفریدی نے فلیٹ میں گھر کر ماراپیٹا اور فون کرکے سنگین نتائج کی بھی دھمکیاں دیں۔

اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ شریف کی پولیس نے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل،سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور خاتون کی بے حرمتی کے الزامات میں دفعہ452،506اور 354تح مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ سکینڈلز میں ملوث رہی ہیں جن میں ان کا مفتی عبدالقوی کو تھپڑمارنا قابل ذکر ہے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal