NPG Media

اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے فرسٹ کلاس کرکٹر سے شادی کرلی

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

کراچی :خوبرو اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے پاکستان فرسٹ کلاس کرکٹر شہزر محمد سے شادی کرلی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی چلبلی اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور سابق کپتان مرحوم حنیف محمد کے پوتے شہزر محمد سے شادی کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Showbiz Family (@showbizfamily)

دونوں کی شادی کی تقریب میں اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی جبکہ شرکا نے جوڑے کو مبارکباد دینے کے ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

معروف اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ سوہائے علی ابڑو اور فرسٹ کلاس کرکٹر شہزر محمد کو مبارکباد دینے کے ساتھ ان کی نئی زندگی کی شروعا ت کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)

 

علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جارہی ہیں جن کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور وہ کافی پسند کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by shades_of_stars (@aisha_ki_pasand)

 

اداکارہ کے شوہر شہزر محمد نے اپنے والد اور دادا کی طرح فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل کررکھا ہے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal