NPG Media

جوبائیڈن کا پیوٹن کو قاتل کہنا ناقابل قبول ہے: اردگان

Photo Credit: Al Jazeera

استنول: (این پی جی میڈیا) امریکی صدر جوبائیڈن کا روسی صدر پیوٹن کو قاتل کہنے پر ترک صدر اردگان بھی بول اٹھے ہیں اور جوبائیڈن کو ایسی بیان بازی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ روس کے رہنما ولادیمیر پوتن کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن کے تبصرے میں انہیں "قاتل” کہنا ناقابل قبول ہے اور ایک صدر کے بارے میں ایسے الفاظ زیب نہیں دیتے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر نے استنبول میں گفتگو میں کہا ہے کہ پوتن کے بارے میں مسٹر بائیڈن کا تبصرہ کسی بھی سربراہ مملکت کے مطابق نہیں ہے۔

ترک صدر نے پیوٹن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن سمارٹ اور کلاسی شخصیت کے مالک ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکہ کی جانب سے ایک رپورٹ منظرعام پر آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 2020 میں ہونے والے امریکہ کے صدارتی الیکشن میں روس، ایران اور حزب اللہ  نے مداخلت کی ہے۔

بعد ازاں امریکی صدر نے اپنے ایک انٹرویو میں روسی صدر پیوٹن کو قاتل کہا تھا جس کے نتیجے میں روس نے امریکا سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔

جبکہ پیوٹن کو قاتل کہنے پر صدر پیوٹن نے دلچسپ اور معنی خیز جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو کہتا ہے وہی ہوتا ہے۔

انکا کہنا تھا اس بات کو محض ایک لطیفہ نہ سمجھا جائے، اس کے پیچھے ایک گہرا فلسفہ پایا جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم دوسروں کو اسی چرح دیکھتے ہیں جیسے اندر سے ہم خود ہوتے ہیں۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal