NPG Media

مسجد الحرام، سابق امامِ کعبہ 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ریاض: مسجد الحرام بیت اللہ کے سابق امام شیخ محمد علی الصبونی 91 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی کو جا ملے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ محمد علی الصبونی کا انتقال آج شب جمعے کو ترکی کے علاقے یلوا میں ہوا، ان کی عمر 91 سال تھی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ محمد علی الصبونی کی پیدائش ملک شام میں ہوئی، انہوں نے اپنی زندگی میں کئی تفاسیر کی کتابیں بھی لکھیں۔

مسجد الحرام کے سابق امام شیخ محمد علی الصبونی کو عبدالعزیز یونیورسٹی میں آج سے 28 برس قبل بطور لیکچرار خدمات انجام دیں۔ شیخ محمد علی الصبونی کو امّہ القُرا یونیورسٹی میں بھی بطور پروفیسر تعینات کیا گیا۔

انہیں رمضان کے مبارک مہینے میں 1385 ہجری میں مسجد الحرام میں نماز تراویح کی امامت کا عہدہ سنبھالنے کا بھی شرف ملا۔

امامِ کعبہ کے انتقال پر مسجد الحرام کی جرنل پریڈینسی نے افسوس اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے حق میں مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal