NPG Media

گوگل نے صارفین کے لیے ایک اہم اور زبردست فیچر متعارف کروادیا

کیلفورنیا: معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک اہم فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے ایک ایسا زبردست فیچر متعارف کروایا ہے جس کی بدولت صارفین اپنے براؤزر پر کسی بھی آڈیو اور ویڈیو کو پلے کرنے پر لائیو کیپشنز بھی دیکھ پائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل سرچ انجن کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں لائیو کیپشنز کی آزمائش مئی 2020 سے جارہی تھی جسے اب مکمل کرلیا گیا ہے۔

اس اہم فیچر لائیو کیپشنز کو استعمال کرنے کے لیے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر کروم کا ورژن 89 انسٹال ہونا لازم ہے۔ اس کے علاوہ صارفین کو کروم کی سیٹنگز میں جاکر ایکسس ایبلٹی کے آپشن میں لائیو کیپشنز کو ان ایبل کرنا ہوگا۔

سیٹنگز کو مکمل کرنے کے بعد صارفین ریئل ٹائم کیپشن کی سہولت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور کسی بھی آڈیو، ویڈیو کو پلے کرنے پر انگلش سب ٹائٹلز دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گوگل کی جانب سے ریئل ٹائم کیپشن کا فیچر 2019 میں اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جو کہ شروعات میں صرف پکسل 4 کو میسر تھا۔

اس کے بعد اسے متعدد فونز جیسے کہ گلیکسی ایس 20 اور ون پلس 8 میں بھی متعارف کروادیا گیا تھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal