NPG Media

امریکا دنیا میں جمہوریت کا چورن بیچنا بند کرے، چین

بیجنگ: چینی کمیونسٹ پارٹی کی خارجہ امور کے سربراہ یانگ جیچی نے کہا ہے کہ امریکا دنیا میں جمہوریت کا چورن بیچنا بند کرے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں امریکی اور چینی وزارئے خارجہ کے مابین دو روزہ بات چیت کی شروعات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی خارجہ امور کے سربراہ یانگ جیچی اور امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن اور ایک دوسرے کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کی۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں استعمال کیے گئے  لہجے اور الفاظ سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے درمیان کس طرز کے نجی مباحثے ہوئے ہوں گے۔

دونوں رہنماوں کے درمیان یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اس بات چیت میں تجارتی جنگ کے علاوہ مسئلہ تبت، چینن پر لگائے جانے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات علاوہ تائیوان، بحیرہ جنوبی چین اور کورونا جیسے معملات پر بات ہوئی۔

خیال رہے کہ صدر بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی امریکی اور چینی عہدے داروں کے مابین لفظی جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal