NPG Media

مودی کی تشدد پسند کارروائیاں، امریکا نے خبردار کردیا

واشنگٹن: بھارت میں مودی کی تشدد پسندانہ کارروائیاں بڑھنے کے بعد امریکا نے مودی سرکار کو خبردار کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی غیرملکی تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹ رابرٹ مینیڈز کی جانب سے امریکی وزیر دفاع کو لکھے گئے ایک خط میں بھارت میں مسلم مخالف کارروائیوں، کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم اور اپنے سیاسی مخالفین کو قید کرنے اور پابندیاں لگانے کی بات کی گئی۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ قیادت کی جانب سے بھارت میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جمہوری اقدار سے ہٹ جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

مذکورہ خط میں امریکی وزیردفاع سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی ہم منصب سےملاقات کے دوران بھارت میں جاری غیرانسانی کارروائیوں اور انسانی حقوو کی خلاف ورزیوں پرتشویش سےآگاہ کیا جائے

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal