NPG Media

اسرائیلی وزیر اعظم کی انتخابی مہم، ابوظہبی سربراہی کانفرنس معطل کردی گئی

ابوظہبی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی انتخابی مہم کے باعث ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے ابوظہبی سربراہی کانفرنس معطل کردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نے اشتعال انگیز بیان جاری کیے جس کے نیتجے میں عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کی سربراہی میں منعقد ہونے والی ابوظہبی سربراہی کانفرنس معرطل کردی گئی ہے۔

عرب کی میڈٰیا جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق یہ سربراہی کانفرنس آئندہ ماہ منعقد ہونا تھی جس میں امریکا سے بائیڈن انتظامیہ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والی دیگر عرب ریاستوں کے سربراہان نے شرکت کرنا تھی۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان مشتعل اس بات سے ناراض تھے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنی مہم کے دوران ابراہم معاہدے اور عرب ریاستوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو سبوتاژ کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی میڈٰیا ریورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران یہ کہا تھا کہ ابوظہبی کے ولی عہد نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ انکی جانب سے اسرائیل میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ شیخ محمد بن زاید النہیان مطمئن نہیں اس دعوت سے مطمئن نہیں ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کبھی بھی اسرائیل کے کسی الیکشن کا حصہ نہیں بنے گا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal