NPG Media

ایران جوہری بحران کو بڑھانے سے گریز کرے: فرانس

File Photo

پیرس: (این پی جی میڈیا) ایران  اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیاں اٹھنے پر خود کو ایک ایٹمی طاقت بنانے میں جٹ گیا ہے اور اسرائیل اور امریکہ کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے معاہدے کی متعدد خلاف ورزیاں کرکے اپنے جوہری پروگرام پر پہلے سے موجود بحران کو مزید سنگین نہ کرے۔

میکرون نے اسرائیلی صدر ریوون ریولن کے ساتھ ملاقات کی ہے جس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میکرون کا کہنا تھا کہ ایران کو ویانا معاہدے کی خلاف ورزیاں کرکے اپنے لیے ہی جوہری صورتحال کو مزید خراب کر رہا ہے جسے روکنا چاہئے۔

انہوں نے کہا  کہ ایران کو جوہری بحران سے متعلق عملی اور زمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیئے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی نئی انتظامیہ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے 2015 میں ختم کرنے والے جوہری معاہدے میں دوبارہ داخل ہونے کے لئے تیار ہے ، لیکن ابھی تک اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے کیونکہ تہران نے اپنے جوہری پروگرام کو مزید تیز کردیا ہے۔

میکرون نے مزید کہا کہ فرانس اس بحران کا حل تلاش کرنے کے لئے ایک قابل اعتماد عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے پوری طرح متحرک ہے۔

خیال رہے کہ ایران نے حالیہ دنوں میں اپنے میزائلوں اور ڈرونوں کی نمائش لگا کر اپنی کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے بعد امریکہ جیسی سپرپاور اب ایران کو ڈرونز کے معاملے میں سپرپاور کہنے لگی ہے۔

امریکا نے ایران کے ساتھ سنہ 2015ء کو طے پائے جوہری معاہدے سے مئی 2018ء کو علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ رواں برس ستمبر میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ یورینیئم افزودگی کا درجہ بڑھانے کے حوالے سے معاہدے میں طے کردہ  پابندیوں کو ختم کر دیا جائے گا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal