NPG Media

ریلوے کی تاریخ میں انوکھا واقعہ، ٹرین الٹی جانب چلنے لگی

نئی دہلی: بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو نے سب کے دل دہلادیے، ریلوے ٹرین پیچھے کی جانب چل پڑی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک مسافر ٹرین پیچھے کی جانب مسلسل 35 کلو میٹر تک چلتی رہی لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی دہلی سے اترکھنڈ جانے والی ٹرین کے سامنے گائے آنے پر ڈرائیور کی جانب سے اسے بچانے کی کوشش کی گئی جس دوران ٹرین میں تکنیکی خرابی آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر کردہ ویڈیو میں واقعے کا سارا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ روز پیش آنے والا واقعہ اچانک مویشی کے پٹڑی پر بھاگنے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت میں خستہ حال ریلوے ٹریک پر خطرناک حادثات اکثر اوقات پیش آتے رہتے ہیں۔ تاہم یہ واقعہ انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوال اٹھا رہا ہے۔

ریلوے حکام کی جانب سے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ خرابی کے باعث ٹرین ایک یارڈ کے پاس رک گئی جس کے بعد تمام مسافروں کو باحفاظت دوسری ٹرین کی مدد سے ٹنکپور روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ ٹرین کو کنٹرول کیسے کیا گیا جبکہ ڈرائیور اور گارڈ کو اس واقعے کے بعد سے معطل کردیا گیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal