NPG Media

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، نئی نوکریوں کا اعلان کردیا گیا

ریاض: امریکی کمپنی ایمیزون کی جانب سے سعودی عرب میں نئی ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ای کامرس کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک امریکی کمپنی ایمیزون نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں 1500 ملازمتیں اور اس کے علاوہ نئی عمارتیں بھی تعمیر کرنے جارہی ہے۔

ایمیزون کمپنی کی انتظامیہ کے مطابق سعودی عرب میں ایمیزون کی نئی 11 عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جس سے نوکریوں کے نئے پندرہ سو مواقع پیدا ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت ایمیزون کے سعودی دارالحکومت اور جدہ میں 3 ویئر ہاؤسز، 11 ڈیلیوری سٹیشنز اور چھانٹی کے مراکز موجود ہیں۔ تاہم رواں سال کے اختتام پر ان کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا جائے گا۔

نئی حکمت عملی سے مملکت میں کمپنی کے اسٹوریج کی گنجائش 89 فیصد تک بڑھ جائے گی۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں جغرافیائی ترسیل کے نیٹ ورک میں 58 فیصد اضافہ ہوگا۔

توقع کی جارہی ہے کہ نئی حکمت عملی سے 11 نئی عمارتیں نیٹ ورک کا حصہ بنیں گی اور پرانی عمارتوں کو بند یا پھر اپ گریڈ کردیا جائے گا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں رواں سال ای کامرس ریونیو سات ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal