NPG Media

اسرائیل اور یواے ای کی رگبی ٹیمز پہلی بار آمنے سامنے

دبئی: اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات بحال ہونے کے بعد  اسرائیل اور یواے ای کی رگبی ٹیمز پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی اور اماراتی رگبی ٹیمیں رواں ہفتے اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ یہ تاریخی معمول کے معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کی تازہ ترین مثال ہے۔

اسرائیلی رگبی کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں کہاگیا ہے کہ جمعہ کو اسرائیل رگبی کا مقابلہ دبئی میں متحدہ عرب امارات کی رگبی ٹیم سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں رواں ہفتے متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے شہر میں مشترکہ مشقیں کریں گی۔

خیال رہے کہ رگبی اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں نمایاں ہونے والا پہلا کھیل نہیں ہے بلکہ یہ دونوں ممالک فٹ بال کے میدان میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات بڑھا رہے ہیں۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے گذشتہ سال امریکا کی مدد سے طے پانے والے ابراہم معاہدے کے تحت مکمل سفارتی تعلقات استوار کیے جس کے بعد متحدہ عرب امارات 26 سالوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والا عرب دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal