ویب ڈیسک:گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی فائنل الیون کا اعلان کیا گیا۔
سلمان علی آغا پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے، فواد عالم سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی فائنل الیون میں شامل نہیں۔یاسر شاہ اور محمد نواز بھی پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی فائنل الیون کا حصہ ہوں گے، گال ٹیسٹ میں بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی فائنل الیون میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ،حسن علی، امام الحق اور نسیم شاہ بھی حتمی ٹیم کا حصہ ہیں۔